حکومت نے جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دیدی

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ 9 دسمبر کو ہالینڈ سے ہوگا۔

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ 9 دسمبر کو ہالینڈ سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے بھارت میں ہونے والے جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بھارت سے کشیدگی کے باوجود قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے اور وہ اب بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی جب کہ بھارت نے ٹیم کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ 8 دسمبر سے بھارتی شہر لکھنو میں شروع ہورہا ہے جب کہ اس حوالے سے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے اور ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ 9 دسمبر کو ہالینڈ سے ہوگا۔
Load Next Story