وزیراعظم کے داماد کی ورلڈ بینک میں تقرری پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری

عدالت نے عظیم الحق سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔


ویب ڈیسک December 19, 2012
عدالت نے عظیم الحق سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے داماد کی ورلڈ بینک میں تقرری کے معاملے پر خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیئے۔

جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے داماد عظیم الحق کی ورلڈ بینک میں تقرری کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عظیم الحق سے بھی جواب طلب کرلیا ہے، اس موقع پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہایکسپریس ٹریبیون کے نمائندے شہباز رانا کی خبر پر سپریم کورٹ نے ازخود لیا تھا جس کے مطابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے داماد عظیم الحق کی خود ہی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں