ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوزکرگیا

ملک میں بجلی کی طلب ساڑھے 12 ہزار سے 13 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 8 ہزار سے ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ ہے


ویب ڈیسک December 19, 2012
ملک میں بجلی کی طلب ساڑھے 12 ہزار سے 13 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 8 ہزار سے ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ ہے۔،فوٹو : فائل

ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے سے تجاوز کر گیا ، وزارت پانی و بجلی کو ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ کمی کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھرمل اور پن بجلی کی پیداوار میں مسلسل کمی ہورہی ہے ، ملک میں بجلی کی طلب ساڑھے 12 ہزار سے 13 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 8 ہزار سے ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ ہے۔

پی ایس او نے نجی پاور کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی کے پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی 20 ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر50 فیصد تک کم کر دی ، جس سےتھرمل بجلی کی پیداوار میں 3 ہزار میگاواٹ کمی ہوئی ہے جبکہ لاہورمیں 6 سے 8 گھنٹےاوردیہات میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی اس دوران آئیسکو، لیسکو اور حیسکو نے کارروائی کے دوران کئی بجلی چور پکڑ کران پرلاکھوں روپے کا جرمانہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں