دوسرا ٹیسٹ بھارتی بولرزنے انگلینڈ کی تباہی کا ٹرئیگر دبا دیا

آدھی ٹیم 103 پر میدان بدر، 352رنزکا خسارہ برقرار،ایشون نے2 وکٹیں حاصل کیں


Sports Desk/AFP November 19, 2016
میزبان سائیڈ نے455کا مجموعہ ترتیب دیا، کوہلی167 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ فوٹو: اے ایف پی

PESHAWAR: دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی بولرز نے انگلینڈ کی تباہی کا ٹرئیگر دبا دیا، پہلی اننگز میں آدھی مہمان ٹیم103 پر میدان بدر ہوگئی، 455 کا مجموعہ ترتیب دینے والی میزبان سائیڈ کو352 رنز کی برتری حاصل ہے، روی چندرن ایشون نے آل راؤنڈ پرفارم کرتے ہوئے ففٹی بنانے کے بعد 2 وکٹیں بھی لیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے دن انگلش ٹیم نے جوابی اننگز میں 103رنز پر 5 وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات کا شکار ہو گئی، 455 کا مجموعہ ترتیب دینے والی میزبان ٹیم کو 352 کی سبقت حاصل ہے، پیسر محمد شامی نے الیسٹرکک (2)کوبولڈ کرکے بھارت کو پہلی کامیابی دلائی، انھوں نے نئی گیند سے انتہائی شاندار اسپیل کیا۔

حسیب حمید نے جوئے روٹ کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے 47رنز جوڑ کر کچھ دباؤ کم کیا، مگر حسیب (13) کی مزاحمت زیادہ دیر جاری نہیں رہ پائی اور وہ دوسرا رن بنانے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے،ڈائیو بھی انھیں بروقت کریز میں نہیں پہنچا سکی، آف اسپنر ایشون نے بین ڈوکیٹ (5) کو کلین بولڈ کیا اور پھر روٹ بھی ان کا شکار بن گئے، انھوں نے اپنی 24ویں ففٹی مکمل کرتے ہوئے 53 رنز بنائے، اسپنر جیانت یادیو نے معین علی (1) کو ایل بی ڈبلیو کرکے مہمان ٹیم کو80 رنز پر پانچویں وکٹ سے محروم کردیا۔

بین اسٹوکس اور بیئراسٹو نے دن کے اختتام تک مجموعے کو 103 تک پہنچا دیا، دونوں یکساں طور پر 12،12رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اس سے قبل بھارت نے دن کا آغاز نامکمل پہلی اننگز 317-4 سے کیا، ایشون نے 58 کی فائٹنگ اننگز کھیلی، کوہلی گذشتہ دن کے اسکور میں 16رنز کا اضافہ ممکن بنا سکے، وہ 167رنز بناکر پویلین لوٹے،ان کی اننگز میں 18چوکے شامل رہے، ایشون نے آٹھویں وکٹ کیلیے جیانت یادیو (35) کے ہمراہ 64رنز کی شراکت بنائی، جیمز اینڈرسن اور معین علی نے 3،3 جبکہ عادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں