ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لئے بھارتی کمیشن کل پاکستان آئے گا رحمان ملک

انسداد پولیو مہم ٹیم کو سیکیورٹی کے ہمراہ جانے کی ہدایت کی گئی تھی، اس سلسلے میں ہدایت کو نظر انداز کیا گیا، رحمان ملک


ویب ڈیسک December 19, 2012
انسداد پولیو مہم ٹیم کو سیکیورٹی کے ہمراہ جانے کی ہدایت کی گئی تھی، اس سلسلے میں ہدایت کو نظر انداز کیا گیا، رحمان ملک فوٹو: اے پی پی

لاہور:

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لئے بھارتی کمیشن کل پاکستان آئے گا۔


اسلام آ باد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ان کا دورہ بھارت انتہائی کامیاب رہا، وہ امن اور محبت کا پیغام لے کر بھارت گئے تھے، ہندوستان میں دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لئے میرے مؤقف کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی اورغربت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، 38 سال بعد پاک بھارت ویزا پالیسی تبدیل کی گئی۔


وزیرداخلہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ٹیم کو ہدایت کی گئی تھی کہ بغیر سیکیورٹی کے نہ جایا جائے لیکن اس سلسلے میں ہدایت کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ٹیم متعلقہ تھانے میں اطلاع دے کر سیکیورٹی کے ہمراہ جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں