پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز اسد اشرف ملک عالمی محتسب انسٹیٹیوٹ کے دوسری بار صدر منتخب

محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک کو دوسری مرتبہ 2016 سے 2020 تک 4سال کے لیے صدر منتخب کر لیا گیا


Staff Reporter November 19, 2016
2010میں ہونے والی کانفرنس میں بھی اسد اشرف ملک کو اس ادارے کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقدہ بین الاقوامی محتسب کانفرنس میں فورم کا اعزاز پاکستان نے حاصل کر لیا.

محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک کو گیارہویں انٹرنیشنل محتسب کانفرنس میں بین الاقوامی محتسب انسٹی ٹیوٹ کا دوسری مرتبہ 2016 سے 2020 تک 4سال کے لیے صدر منتخب کر لیا گیا جو کہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ 2010میں ہونے والی کانفرنس میں بھی اسد اشرف ملک کو اس ادارے کا صدر منتخب کیا گیا تھا، اس انتخاب میں ایشیا کے ممبر ممالک نے ووٹ دیا، اسد اشرف ملک نے اپنے مد مقابل امیدوار کو ایک ووٹ سے شکست دیکر یہ اعزاز جیت لیا، اسد اشرف اس سے قبل بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ ایشیا ریجن کے ڈائریکٹر اور صدر بھی رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں