غیر آئینی اقدامات سے ملک مزید بحرانوں کا شکار ہوگا مولانا فضل الرحمان

ملک میں اسلام کے نفاذ کے لئے اپنی جد وجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں،سیکولر قوتوں کا ڈٹ کامقابلہ کریں گے۔


ویب ڈیسک December 19, 2012
ڈرون حملوں پر خارجہ پا لیسی پارلیمنٹ کی قرار داد کی نفی کر رہی ہے، فضل الرحمان. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ انتخابات میں کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں ہوناچاہئے ماورائے آئین اقدامات سے مزید بحران پیدا ہوں گے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بڑے بحرانوں کا شکار ہے بدقسمتی سے حکومت نے آنکھیں بند کی ہوئیں ہیں اور حکومت عوامی مسائل نہ حل کرکے عوامی تائید حاصل نہیں کرسکتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز مسلسل بحرانوں کی طرف بڑھ رہاہے۔ قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں پر صرف احتجاج ہی مسئلے کا حل نہیں ہے حکومت کی خارجہ پا لیسی پارلیمنٹ کی قرار داد کی نفی کر رہی ہے

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا ان کی جماعت ملک میں اسلام کے نفاذ کے لئے اپنی جد وجہد کو آگے بڑھا رہی ہےاس سلسلے میں انتخابا ت میں سیکولر قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں