بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 بچے جاں بحق آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز نے سماہنی سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگالا پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس میں 3 بہن بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں صبح ساڑھے 9 بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگالا میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے جن میں سے دو کی شناخت 4 سالہ ریبا اور 7 سالہ فائزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور پاک فوج موثر انداز میں بھارتی پوسٹوں کو ہدف بنارہی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے سمندری حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کی جسے پاک بحریہ نے ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو واپس اپنے پانی کی جانب بھگا دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے دو روز قبل ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کر کے 7 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا تھا جس کا پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x52oo3e
Load Next Story