اسلحہ برآمدگی کیس تفتیشی افسر کی فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست

فیصل رضا عابدی کے گھر سے ملنے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں، تفتیشی افسر کا عدالت میں بیان


ویب ڈیسک November 19, 2016
برآمد ہونے والے اسلحے کا پرمٹ فیصل رضا عابدی کے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر ہے، تفتیشی افسر کا بیان۔ فوٹو: فائل

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں لہذاٰ مقدمہ ختم کرکے داخل دفترکیا جائے۔

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ فیصل رضا عابدی سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں اسلحے کا پرمٹ فیصل رضا عابدی کے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر ہے۔ لہذا کیس کو ختم کیا جائے اور داخل دفتر کیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹےکے دوران 5 افراد کے قتل کے بعد فیصل رضا عابدی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں