لندن گیمز میں اولمپکس تاریخ کے مہنگے ترین میڈلزتیار

8ٹن گولڈ،سلوراورکاپراستعمال،410گرام کے میڈل میں سونے کی مقدارمحض6 گرام


AFP July 26, 2012
8ٹن گولڈ،سلوراورکاپراستعمال،410گرام کے میڈل میں سونے کی مقدارمحض6 گرام

لندن گیمز میں اولمپکس کی تاریخ کے مہنگے ترین میڈلز تیار کیے گئے ہیں،2 جولائی کو لندن پہنچنے والے میڈلز کی تیاری میں مجموعی طور پر8 ٹن سونا، سلور اور کاپر استعمال ہوا۔

گولڈ میڈل کا وزن 410 گرام لیکن اس میں سونے کی مقدار محض6 گرام یعنی مجموعی وزن کا محض 1.34 فیصد ہے، باقی92.5 فیصد سلور اور کاپر کے مرکب کی آمیزش ہے، چار برس قبل بیجنگ اولمپکس اور اب سونے کی عالمی قیمتیں تقریباً دگنی ہوچکی ہیں، جسکے پیش نظر لندن گیمز میں تیار ہونیوالے میڈلز اولمپک تاریخ کے سب سے زیادہ مہنگے تمغے ہیں۔

بیجنگ میں دیے جانیوالے تمغے کا وزن 200 گرام تھا، میڈلز کا ڈیزائن برطانوی آرٹسٹ ڈیوڈ واٹکنز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں