تیسری شادی میں شاید عمران خان کو صحیح ٹریک والی شریک حیات مل جائے ریحام خان

پختون نوجوانوں کو سڑکوں پر لاکر قانون شکنی سکھائی جارہی ہے، ریحام خان


ویب ڈیسک November 19, 2016
ملک میں صرف پاناما کا مسئلہ ہی نہیں دیگر مسائل پر بھی غور کرنا چاہئے پشاورمیں عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں، ریحام خان : فوٹو : فائل

ISLAMABAD: چیرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کئی تیسری شادی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور خان صاحب کا راستہ شروع سے ہی مختلف تھا تاہم شاید اب انہیں صیح ٹریک والی شریک حیات مل جائے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ آج کل نظریئے پر قائم رہنے والے سیاست دانوں کا فقدان ہے، خیبرپختون خوا میں تو حالیہ سیاست بغیر نظریئے کی سیاست نظر آتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان نے تیسری شادی کی خواہش ظاہر کردی

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف پاناما کا مسئلہ ہی نہیں دیگر مسائل پر بھی غور کرنا چاہئے، پشاور میں عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں اور نا ہی خواتین کے لئے کوئی زچہ و بچہ سینٹر موجود ہے جبکہ کے پی کے پختون نوجوانوں کوغلط راہ پر ڈالا جارہا ہے انہیں سڑکوں پر لاکر قانون شکنی سکھائی جارہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ریحام اورعمران کا نکاح 2015 نہیں 2014 میں ہوا تھا

ریحام خان نے کہا کہ میرا اور خان صاحب کا راستہ شروع سے ہی مختلف تھا میں ان کی راہ پر چل نہیں سکتی تھی اور اپنے ٹریک سے پیچھے ہٹنے سے قاصر تھی لیکن ہوسکتا ہے کہ عمران خان کا ٹریک آئندہ کسی اور سے مل جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |