جلد اپنی ذمے داریاں سنبھالوں گا گورنرسندھ جسٹس ر سعید الزماں صدیقی

صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کا مشکور ہوں، جسٹس( ر) سعید الزماں صدیقی


ویب ڈیسک November 19, 2016
نیک خواہشات پرچیف جسٹس کا شکرگزارہوں، گورنر سندھ: فوٹو: فائل

گورنرسندھ جسٹس( ر) سعید الزماں صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق گورنر سندھ جسٹس( ر) سعید الزماں صدیقی سے چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی نے ملاقات کی، ملاقات میں چیف جسٹس نے گورنر سندھ کی عیادت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ امید ہے گورنر سندھ جلد مکمل صحت یابی کے بعد اپنے فرائضِ منصبی سنبھال لیں گے جب کہ گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ نیک خواہشات پر چیف جسٹس کا شکر گزارہوں اور صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کا بھی مشکورہوں جب کہ جلد اپنی ذمے داریاں سنبھالوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں