اربازخان اور ملائکہ اروڑہ کا طلاق لینے کا فیصلہ
اربازخان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے طلاق کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
لاہور:
بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کے بھائی و اداکار اربازخان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے طلاق کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بالی ووڈ اداکار ارباز خان اورآئٹم گرل ملائکہ اروڑہ خان نے گزشتہ سال ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد اداکارہ بھی علیحدہ گھر میں رہائش پذیر تھیں جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی کو آپس میں دوبارہ ایک کرنے کے لیے سلمان خان سمیت متعدد ستاروں نے کوششیں بھی کیں لیکن اب دونوں نے باقاعدہ طور پر علیحدہ ہونے کافیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے باقاعدہ طور پر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد دونوں نے رضامندی کے ساتھ فیملی کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی ہے جب کہ دونوں کی جانب سے درخواست دائر کرنے کے بعد جلد ہی عدالت میں پیشی کا امکان ہے جس کے بعد دونوں کی 18 سالہ رفاقت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا 14 سالہ بیٹا ارہان خان ہے۔