پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 45 بھارتی ماہی گیر گرفتار

بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کیا جائے گا جہاں ان سے حساس ادارے تفتیش کریں گے، ذرائع


ویب ڈیسک November 19, 2016
بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کیا جائے گا جہاں ان سے حساس ادارے تفتیش کریں گے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 45 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور متعدد لانچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی آبدوز کی پاکستان حدود میں دراندازی کی کوشش کے بعد پاکستان نے سمندری حدود کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے جس کے باعث پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے مشرقی سمندری سرحد میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد لانچوں پر سوار 45 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

ذرائع کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کی لانچوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ گرفتار ماہی گیروں کو کراچی منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جہاں ان سے حساس ادارے تفتیش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آبدوز نے خفیہ طریقے سے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش جسے پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور بھارتی آبدوز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں