مہمانوں اورایتھلیٹس کیلیے مختص ٹریفک لائن نے لندن کے شہریوں کومشکل میں ڈال دیا

لندن: اولمپکس کیلیے مختص لائن خالی اور دوسری طرف گاڑیاں رینگتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔


Sports Desk July 26, 2012
لندن: اولمپکس کیلیے مختص لائن خالی اور دوسری طرف گاڑیاں رینگتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

اولمپکس مہمانوں اور ایتھلیٹس کیلیے مختص ٹریفک لائن نے لندن کے شہریوں کو عجیب مشکل میں ڈال دیا، عام ٹریفک کیلیے بند اس مخصوص لائن پر گیمز کے آغاز سے قبل ابھی گاڑیوں کا رش نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ چلنے والی دوسری لائن پر لندن کے باسی منٹوں کی مسافت گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔

اس موقع پرانھیں لندن گیمز کیلیے مختص خالی لائن دیکھ کر بڑی کوفت محسوس ہوتی ہے، ایسٹ لندن سے آنے والے ایک ڈرائیورکا کہنا تھا کہ ایک جانب گاڑیاں چیونٹی کی رفتار سے آگے بڑھ رہی تھیں اور دوسری جانب خالی اولمپک لائن تھی، حکام نے اس مخصوص لائن کو عام ٹریفک کیلیے بند کررکھا ہے لیکن کوئی بھی اس کا استعمال نہیں کررہا۔

واضح رہے کہ لندن حکام نے 109 میل اولمپک روٹ گیمز میں شریک ایتھلیٹس، آفیشلز اور مہمانوں کیلیے مخصوص کررکھا ہے۔لندن گیمز کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اولمپک لائن کو ایتھلیٹس ٹریننگ کیلیے اپنے وینیوز پر جانے کیلیے استعمال کررہے ہیں،اس پرٹریفک ہماری توقع کے مطابق رواں رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں