کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے، پولیس
فاطمہ جناح روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پرنامعلوم افراد نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایف سی اہل کار شہید اور 3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایف سی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام جاری ہے اور تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب فاطمہ جناح روڈ پر فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی شرکت کی۔
ادھر وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔