دبئی میں رپورٹ درج کرانے والی زیادتی کی شکار برطانوی خاتون ہی زیرحراست

برطانوی دفترخارجہ کی مداخلت پر خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔


ویب ڈیسک November 19, 2016
برطانوی دفترخارجہ کی مداخلت پر خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ فوٹو: بشکریہ / مررنیوز

پولیس نے زیادتی کی رپورٹ درج کروانے والی متاثرہ برطانوی خاتون کو جنسی تعلقات کے شبے میں حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں برطانوی خاتون کو کچھ نوجوانوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر خاتون پولیس کے پاس اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی رپورٹ درج کروانے گئی تاہم پولیس نے رپورٹ درج کروانے کے بجائے خاتون کو ہی جنسی تعلقات رکھنے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔

دبئی میں ایک لاء فرم کی خاتون ڈائریکٹر کا پولیس کے اقدام پر کہنا تھا کہ یو اے ای کی پولیس اکثر زنا بالجبر یا زنا بالرضا کے درمیان فرق نہیں کرپاتی اور اکثر انصاف طلب کرنے والوں متاثرہ لوگوں کو ہی حراست میں لے کر سزا دے دیتی ہے۔

دوسری جانب برطانوی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرہ خاتون اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں جب کہ یو اے ای حکومت سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے۔ بعد ازاں برطانوی خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جب کہ کیس کو عدالت لے جایا گیا جہاں اس پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں