اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن 4 مشتبہ افراد زیر حراست

پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے تھانہ آبپارہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی۔

پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے تھانہ آبپارہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی۔ فوٹو؛ فائل

پولیس، رینجرز اور حسا س اداروں نے تھا نہ آبپا رہ كے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


پولیس كے مطابق گزشتہ اسلام آ باد رینجر ز اور سیكورٹی اداروں نے تھانہ آبپارہ كے سیكٹرجی سكس ٹو اورگردو نواح میں سرچ آپریشن كیا جس میں 100 سے زائد گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی اور اس دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ سرچ آپر یشن كا مقصد شہر میں سیكیورٹی كو فول پروف بنانا اور شہریوں كو تحفظ فراہم كرنا ہے تاكہ كوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں كامیاب نہ ہوسكے۔
Load Next Story