اقوام متحدہ کا اسرائیل سے نئی بستیوں کی تعمیر معطل کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جیفری فیلٹمین


AFP/ December 19, 2012
فلسطینی علاقوں میں نئی بستیاں تعمیر کی گئیں تو دونوں ریاستوں کے درمیان سیکیورٹی معاملات کو شدید دھچکا لگے گا، جیفری فیلٹمین فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے فلسطین میں نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر معطل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔


اقوام متحدہ کی سیکیورٹی قونصل کے اجلاس میں یو این کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور جیفری فیلٹمین نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی تعطل کے بغیر فلسطینی حکام کو منجمد ٹیکس دینے کے عمل کو جاری کرے۔


جیفری فیلٹمین نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اگر فلسطینی علاقوں میں نئی بستیاں تعمیر کی گئیں تو دونوں ریاستوں کے درمیان سیکیورٹی معاملات کو شدید دھچکا لگے گا۔ فیلٹمین نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نئی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر روک دے۔


واضح رہے کہ اسرائیل نے 29 نومبر کو اقوام متحدہ میں فلسطین کے غیر رکن ریاست تسلیم ہونے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں نئی اسرائیلی بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |