عروہ حسین ’’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کا حصہ بن گئیں

فلم میں بہروز سبزواری کی اہلیہ، جاوید شیخ کی بہن، ثمینہ پیرزادہ اور صبا حمید بھی شامل

ہمایوں سعید کی ان دنوں نئی فلم ’’غازی پروجیکٹ‘‘ کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔ فوٹو: فائل

ہمایوں سعید کی نئی فلم''میں پنجاب نہیں جاؤں گی'' میں عروہ حسین کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ اس طرح اب اس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے بعد عروہ حسین بھی شامل ہوگئی ہیں جو جلد ہی بہاولپور میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔


اس فلم میں پہلی مرتبہ بہروز سبزواری کی اہلیہ اور جاوید شیخ کی بہن سفینہ بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ہدایتکار ندیم بیگ نے زیرتکمیل فلم ''میں پنجاب نہیں جاؤں گی'' میں سنیئر اداکاراؤں ثمینہ پیرزادہ اور صبا حمید کو بھی اہم کرداروں میں سائن کرلیا ہے۔

ہمایوں سعید کی ان دنوں نئی فلم ''غازی پروجیکٹ'' کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔ بھاری ہتھیاروں کے موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم میں ہمایوں سعید مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔
Load Next Story