کوہلی پھر انگلش ٹیم کے صبر کا امتحان لینے لگے

ناقابل شکست نصف سنچری، بھارت کے3وکٹ پر98رنز،298کی مجموعی برتری


Sports Desk/AFP November 20, 2016
انگلینڈ کی پہلی اننگز کا255 پر اختتام، بین اسٹوکس کے70رنز، بیئر اسٹو کی ففٹی۔ فوٹو: فائل

ویرات کوہلی پھر انگلش ٹیم کے صبرکا امتحان لینے لگے، کپتان نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست ففٹی سے بھارت کو مشکل صورتحال سے نکال دیا، تیسرے دن کے اختتام تک میزبان سائیڈ نے 3 وکٹ پر 98 رنز بنالیے، مجموعی برتری 298 رنز ہوگئی، کوہلی 56 اور اجنیکا راہنے 22 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اختتام 255 پر ہوا، بین اسٹوکس نے 70 اور جونی بیئر اسٹو نے 53 رنز اسکور کیے،روی چندرن ایشون نے5وکٹیں لیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلی اننگز میں200 رنز کی برتری سے بھارت کو بھرپور اعتماد حاصل ہوگیا، مگر دوسری باری میں پہلا نقصان16 کے مجموعے پر ہی برداشت کرنا پڑ گیا، مرلی وجے (3) اسٹورٹ براڈ کی گیند پر جوئے روٹ کے ہاتھوں گلی میں کیچ ہوئے، ایک رن کے اضافے سے لوکیش راہول (10) وکٹ کیپر بیئر اسٹو کا کیچ بن گئے، دونوںہی مرتبہ فیلڈ امپائر کی جانب سے اپیل رد ہونے پر انگلش ٹیم نے ریفرل کا کامیاب استعمال کیا۔

سینئر فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے گذشتہ اننگز کے سنچورین چتیشور پجارا کو صرف ایک رن پر بولڈ کرکے میزبان ٹیم کو 40 رنز تین وکٹ تک محدود کردیا، پہلی اننگز کی طرح اس باربھی وکٹ پر چتیشور پجارا اور ویرات کوہلی اکٹھے ہوئے، دونوں نے انگلش بولرز کو مزید کسی خوشی سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیے بغیر دن کے اختتام تک اسکور کو 3 وکٹ پر 98 تک پہنچا دیا، دن کے اختتام پر کوہلی 56 اور راہنے 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، دونوں نے پہلی باری میں سنچریاں بنائی تھیں،اسٹورٹ براڈ نے2وکٹیں لیں۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے دن کا آغاز 103 رنز5 وکٹ سے کیا، ابتدائی سیشن میں اوور نائٹ جوڑی بین اسٹوکس اور جونی بیئر اسٹو نے میزبان بولرز کا ڈٹ کا سامنا کیا، مگر لنچ سے قبل بیئر اسٹو 53 کے انفرادی اسکور پر امیش یادیو کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کی رخصتی سے بین اسٹوکس کے ساتھ چھٹی وکٹ کیلیے شراکت کا 110 رنز پر خاتمہ ہوگیا۔

ایشون نے اسٹوکس کو ایل بی ڈبلیو کیا،بیٹسمین کو تھرڈ امپائر سے رابطے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، انھیں 70 رنز پر میدان بدر ہونا پڑا، دیگرکھلاڑی خاص مزاحمت نہیں کرپائے، پوری ٹیم 255پر آؤٹ ہوگئی، عادل رشید 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، ایشون نے 5 وکٹیں لیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں