قومی ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی شعیب محمد

بیٹسمینوں نے پہلی اننگزکی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا، سابق ٹیسٹ اوپنر


Sports Reporter November 20, 2016
موقع کی مناسبت سے اسٹروکس کھیلنے کے بجائے کوراور مڈ آف پر کھیلنے کی کوشش میں وکٹیں گنوائیں۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان شکست کے دہانے پر پہنچ گیا، ہمارے بیٹسمینوں نے پہلی اننگزکی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اورٹیم کو ناکامی کی جانب دھکیل دیا۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پہلی اننگز میں133 رنز پر ڈھیر ہونے والی پاکستانی ٹیم نے میری توقع کے مطابق نیوزی لینڈ کو200 پر آؤٹ توکرلیا، وکٹ تیز ہونے سے پیسرز کو فائدہ تو ملا لیکن ہمارے بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں پھرغیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

موقع کی مناسبت سے اسٹروکس کھیلنے کے بجائے کوراور مڈ آف پر کھیلنے کی کوشش میں وکٹیں گنوائیں، میچ کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہونے کا خدشہ تھا، اب امید کی کرن کے ساتھ کریز پر موجود اسد شفیق اورسہیل خان پر ذمہ داری آگئی ہے، اگرہمارے آخری کھلاڑی سنبھل کرکھیلے اور پاکستان 135رنز تک کی سبقت پانے میں کامیاب ہوگیا توٹیم کھیل میں واپس آسکتی ہے کیونکہ بولرز میں اہلیت اورصلاحیت کا فقدان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں