مجھے گردے کی پیشکش کرنے والوں میں زیادہ مسلمان ہیں سشما سوراج

عطیہ میں دیے جانے والے گردے پرکسی بھی مذہب کا لیبل نہیں ہوتا، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج

میں مسلمان ہوں اورایک گردہ عطیہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ میری ماں کی طرح ہیں، بھارتی مسلمان مجیب انصاری۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ انھیں گردے کاعطیہ دینے کے خواہشمند پرستاروں کا تعلق کئی مذاہب سے ہے اور ان میں مسلمانوں کی تعدادزیادہ ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزنئی دہلی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلیے داخل بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں کہا کہ عطیہ میں دیے جانے والے گردے پرکسی بھی مذہب کا لیبل نہیں ہوتا۔

سشما سوراج نے یہ بات اتر پردیش کے رہائشی بھارتی مسلمان مجیب انصاری کی طرف سے ٹوئٹر پر بھیجے پیغام کے جواب میں کہا جس میں کہا گیا تھا میں مسلمان ہوں اورایک گردہ عطیہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ میری ماں کی طرح ہیں۔
Load Next Story