سی این جی کی بندش ٹرانسپورٹ کی قلت شہری پریشان

قدرتی گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہر کی سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہیں ۔


Staff Reporter December 19, 2012
سی این جی کی بندش کے باعث مسافر بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: شہر میں بدھ کو سی این جی کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت رہی اور شہریوں کو منزل مقصود پر پہنچنے کیلیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت دوروزہ سی این جی کی فراہمی معطل کیے جانے کے باعث کراچی میں بدھ کو سی این جی اسٹیشن بند رہے، قدرتی گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہیں جبکہ رکشا وٹیکسی مالکان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو لوٹا ،بس اسٹاپوں پر دفاتر وکاروباری مراکز جانے والے مرد وخواتین اورطلبا وطالبات کا رش دیکھنے میں آیا، دستیاب بسوں اورکوچز پر کنڈیکٹرز نے مسافروں کو گاڑیوں میں ٹھونس کر بٹھایا یاانھیں چھتوں پر سوار کرادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |