پشاورایئربیس حملہدہشتگردوں کاتعلق تحریک ازبکستان اوروزیرستان سےتھاتحقیقاتی رپورٹ
پشاور ایئر بیس پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق تحریک ازبکستان اور وزیرستان سے تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے ایئر بیس کے اطراف میں رہائش پزیر تھے، حملے کا مقصد پاکستان کی ہائی ٹیک ٹکنالوجی کو ہدف بنانا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد پشاور ایئر بیس کے حکام کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، ان کے پاس وافر مقدار میں کھجوریں اور پانی موجود تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ دنوں تک ایئر بیس پر قبضہ جمائے رکھا جاسکے۔ ائیر بیس میں داخل ہونے کے لئے انہوں نے راکٹ فائر کرکے دیوار گرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ذرائع کے مطابق مارے گئے تمام دہشت گردوں کا تعلق تحریک ازبکستان اور وزیرستان سے تھا۔ ٹیٹوز والا دہشت گرد ہینڈلر تھا اور علاقے سے بھاگنے کی تیاری کررہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
واضھ رہے کہ گزشتہ ہفتے کی رات سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں نے پشاور ایئربیس پر حملہ ناکام بنادیا تھا جبکہ دوروزہ کارروائی کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔