نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے مصباح الحق کی جگہ اظہرعلی کپتان مقرر

چیرمین پی سی بی شہریار خان نے اظہرعلی کوکپتان بنانے کی منظوری دے دی ہے

مصباح الحق سسر کے انتقال کے باعث وطن واپس آ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سسر کے انتقال کے باعث وطن واپس آ گئے ہیں جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے اظہر علی کو کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سسر کے انتقال کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آ گئے ہیں۔ مصباح الحق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے تھے تاہم اب انہیں سسر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات میں شرکت کے لئے وطن واپس آنا ہے اور ان کی غیر موجودگی میں اب قیادت کے فرائض پاکستان ون کرکٹ کے کپتان اظہر علی کریں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: مصباح کے بطور کپتان 50 ٹیسٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے اظہر علی کو کپتان مقرر کر دیا ہے جب کہ چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے اظہر علی کو کپتان بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x52r6pu_misbah-replaced-by-azhar-ali_news
Load Next Story