مری پتریاٹہ چیئرلفٹ عوام کے لئے بند کر دی گئی

چیئرلفٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے 18 کروڑ روپے کا سامان پہنچ گیا ہے، ریجنل منیجرٹی ڈی سی پی


ویب ڈیسک November 20, 2016
اپ گریڈیشن میں کیبل کار، ٹاوراورکمیونیکیشن کے نظام کو جدید اور چئیرلفٹ کے لئے نئے کیبن لائے جارہے ہیں، ریجنل منیجرٹی ڈی سی پی : فوٹو : وقاراحمد

حکومت پنجاب نے مری پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کو اپ گریڈیشن کے لئے 2 ماہ کے لئے بند کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں سیاحوں کی تفریح کی بہترین اور معروف سواری پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کو اپ گریڈیشن کے باعث عارضی طور پر 2 ماہ کے لئے عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث اتوار کو چیئرلفٹ میں سواری کے شوقین سیاحوں کو چئیرلفٹ کی بندش سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مری میں نجی عمارت کیلئے فنڈز مختص کرنے کا الزام بے بنیاد ہے



ریجنل منیجر ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی ڈی سی پی) محسن فضل کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کے دوران کیبل کار، ٹاور اور کمیونیکیشن کے نظام کو جدید بنایا جائے گا جب کہ چیئرلفٹ کے لئے نئے کیبن بھی لائے جارہے ہیں جس کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے 18 کروڑ روپے کا سامان بھی پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ چیئرلفٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے آسٹریلیا سے ماہرین کی ٹیم بھی آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس گرمی کے سیزن میں 5 لاکھ سے زائد سیاحوں نے پتریاٹہ چیئرلفٹ کی سیر کی اور اس دوران 20 کروڑ کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں