عالیہ بھٹ کا جیون ساتھی کیسا ہونا چاہئے

عالیہ بھٹ فلموں میں اداکاری کے علاوہ اپنے افیئرز کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں


ویب ڈیسک November 20, 2016
میرا جیون ساتھی ایک اچھا ،ہنس مکھ اور ذمہ دار قسم کا انسان ہونا چاہئے جوصرف مجھ سے پیار کرے، اداکارہ عالیہ بھٹ، فوٹو: فائل

LONDON: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ جیون ساتھی کا خوبصورت ہو نا یا نا ہونا میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔

عالیہ بھٹ فلموں میں اداکاری کے علاوہ اپنے افیئرز کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں اور اب تک کئی اداکاروں کے ساتھ ان کے افیئرز رہے ہیں جس میں شاہد کپورسمیت دیگر شامل ہیں جب کہ اداکارہ کا نوجوان اداکار سدھارتھ کے ساتھ بھی طویل عرصے تک معاشقہ رہا اور معاملہ شادی تک بھی پہنچ گیا تھا لیکن دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی تاہم اب اداکارہ نے اپنی زندگی کے ہمسفر سے متعلق بتا کر سب کو چونکا دیا ہے۔

عالیہ نے اپنی فلم ''ڈیئرزندگی''کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے ہونے والے دولہاسے متعلق سوال کیاگیا جس پر اداکارہ کا کہناتھاکہ جیون ساتھی کا خوبصورت ہو نایا نا ہونا میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے لیکن وہ ایک اچھا ،ہنس مکھ اور ذمہ دار قسم کا انسان ہونا چاہئے جو صرف مجھ سے پیار کرے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ''ڈیئرزندگی'' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں