جلاوطن نہیں ہوں کچھ ہفتوں میں وطن واپس آجاؤں گا آصف زرداری

عمران خان انوکھے لاڈلے ہیں جو کھیلن کو وزارت عظمیٰ مانگتے ہیں، آصف زرداری


ویب ڈیسک November 20, 2016
جمہوریت کا ارتقاء پارلیمنٹ میں ہے اور پاناما کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں بحث کے بعد ہی انجام کو پہنچ سکتا ہے، آصف زرداری۔ فوٹو؛ فائل

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان انوکھے لاڈلے ہیں جو کھیلن کو وزارت عظمیٰ مانگتے ہیں جب کہ کچھ ہفتوں میں وطن واپس آجاؤں گا۔

ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئے تاہم اگرسپریم کورٹ کمیشن بنادیتی ہے اور کمیشن سے کوئی نتیجہ نہ نکلا تو پھر کیا فائدہ جب کہ جمہوریت کا ارتقاء پارلیمنٹ میں ہے اور پاناما کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں بحث کے بعد ہی انجام کو پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو انوکھا لا ڈلا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وہ انوکھے لاڈلے ہیں جو کھیلن کو وزارت عظمیٰ مانگتے ہیں۔

وطن واپسی کے حوالے سے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دبئی میں قیام سے متعلق میرے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی گئیں جب کہ میں جلاوطن نہیں ہوں کچھ ہفتوں میں واپس پاکستان آجاؤں گا۔

واضح رہے کہ آصف زرداری 24 جون 2015 کو ملک سے باہر چلے گئے تھے اورجب سے اب تک وطن واپس نہیں آئے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں