تکنیکی غلطی ڈیوڈ وائس کی عارضی خوشی شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا

وائس نے جو گیند کرائی اس کی رفتار اسکرین پر 173.8 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دی جس نے سب کو حیران کردیا


Sports Desk November 20, 2016
وائس نے جو گیند کرائی اس کی رفتار اسکرین پر 173.8 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دی جس نے سب کو حیران کردیا ٍٍ فوٹو : فائل

KARACHI: جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں ٹیکنیکل غلطی نے ڈیوڈ وائس کو دنیا کا تیز ترین بولر بنادیا، اس وقت کرکٹ میں تیز ترین گیند کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق اسپیڈ مرچنٹ شعیب اختر کے پاس ہے ۔

جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف 2003 میں نیولینڈز میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی تھی تاہم نائٹس کے خلاف میچ کے دوران ٹائٹینز کے تیسرے اوور میں وائس نے جو گیند کرائی اس کی رفتار اسکرین پر 173.8 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دی جس نے سب کو حیران کردیا۔

عام طور پروائس 130 سے 140 کے درمیان ہی بولنگ کرتے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بولر کی غلط اسپیڈ بتائی گئی ہو، چند ماہ قبل مورن مورکل کی بھی ایک گیند کی رفتار غلطی سے 173.9 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی تھی۔ وائس نے بھی بعد میں ٹویٹر پر اسی رفتار کے اسکرین شوٹ کو شیئر کرتے ہوئے مذاق میں کہا کہ جم میں گھنٹوں وقت گزارنے کا صلہ مل گیا، اب تو مجھے آفیشل طور پر حقیقی فاسٹ بولر مان لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |