ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک 5 افراد زخمی

کورنگی صنعتی ایریا روڈ این فائیو سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے40 سالہ غلام فرید ہلاک ہوگیا


Staff Reporter December 19, 2012
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور5 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا روڈ این فائیو سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے40 سالہ غلام فرید ہلاک ہوگیا ،ایس ایچ او عوامی کالونی حاتم مروت نے بتایا کہ متوفی کورنگی عوامی کالونی کا رہائشی تھا ،حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا جبکہ نارتھ کراچی سیکٹر5میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے50سالہ نسیم ولد عبد الجبار زخمی ہو گیا ۔

5

سولجر بازار کے علاقے نمائش چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے32 سالہ اعجاز ولد لیاقت زخمی ہوگیا، فرئیر کے علاقے کلفٹن پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے32 سالہ عابد ولی ولد عمر ولی زخمی ہوگیا،نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے19 سالہ شاہ رخ ولد یوسف الدین زخمی ہوگیا جبکہ سائٹ کے علاقے اسٹار مل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے22 سالہ شاہ زیب ولد سیف اﷲ زخمی ہوگیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں