2روزہ ’’ایکسپریس‘‘ لٹریری فیسٹیول کا شیڈول جاری

25نومبرکوبانوقدسیہ کی زیرصدارت مکالمہ ’’ادب اورفنون لطیفہ ۔ آج سے کل تک ‘‘ ہوگا


ناصر محمود شیخ November 21, 2016
26نومبرکو’’انتظارحسین کی یاد‘‘، ’’ہمارے آپکے منوبھائی‘‘،’’قند مکرر‘‘اوردیگر پروگرام ہونگے ۔ فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ نے ملک بھر میں ادبی و ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ شروع کیا ہواہے اور گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ''ایکسپریس'' میڈیا گروپ کے خصوصی تعاون سے 25 اور 26 نومبر کو ہونے والے لٹریری فیسٹیول کی تیاریاں جاری ہیں۔

گزشتہ سال بھی ''ایکسپریس ''کے تعاون سے ہونیوالے فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کو یاگار کامیابی حاصل ہوئی تھی اس مرتبہ بھی نامور شخصیات فیسٹیول میں شرکت کے لیے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم فیصل آباد آرٹس کونسل میں آئیں گی ۔ منتظمین کمیٹی کے ارکان میں اصغر ندیم سید ، سارہ حیات ، ڈاکٹر شیباعالم ، فرزانہ مقدس ، نتاشہ عمر اور سینئیر بیوروکریٹ و کالم نگار راؤ منظرحیات شامل ہیں۔''ایکسپریس'' لٹریری فیسٹیول کی تقریبات کا شیڈول جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق افتتاحی تقریب 25نومبر کو سہہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگی ۔ مکالمہ '' ادب اور فنون لطیفہ ۔ آج سے کل تک '' کی صدارت بانو قدسیہ کریں گی ۔کلیدی خطبات پرویزہود بھائی ، سلیمہ ہاشمی ، اصغرندیم سید اور سارہ حیات پیش کریں گے ۔

نظامت کی ذمے داری ڈاکٹر شیباعالم انجام دیں گی ۔شام 6سے 7بجے تک ہونیوالی شعری نشست میں منوبھائی، کشور ناہید ،خالد مسعود ،عباس تابش اورانجم سلیمی شریک ہونگے ۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کو حسن کارکردگی شیلڈز پیش کی جائیں گی ۔ ہفتہ 26نومبرکو ساڑھے نوبجے ''انتظارحسین کی یاد'' میں ہونیوالی گفتگو میں کشور ناہید ، اصغرندیم سید اور آصف فرخی شریک ہونگے ۔ ساڑھے دس بجے ''ہمارے آپ کے منوبھائی'' سے کشور ناہید انٹرویو کریں گی۔ 11بجکر15 منٹ پر ''قند مکرر'' میں پی ٹی وی کے چیئیر مین ادیب وکالم نگار اورشاعر عطاء الحق قاسمی گفتگو کریں گے ۔12بجے دن اینکر و ماہر قانون ''نعیم بخاری سے مکالمہ ''میں اصغرندیم سید میزبانی کے فرائض انجام دیں گے ۔

1بجے دن رائٹر وہدایتکار انکل سرگم فاروق قیصر سے پتلی تماشہ کے عنوان سے ہونیوالی گفتگو کی میزابانی نورالحسن کریں گے۔ 3بجے ''کچھ یادیں کچھ باتیں'' میں زیبامحمد علی سے اصغر ندیم سید گفتگو کریں گے ۔4 بجے ''وراثتوں کے امین'' کے عنوان سے ہونیوالی گفتگو میں شاعر ظفر اقبال اور ان کے بیٹے کالم نگار اور ایکسپریس نیوز کے ہر دلعزیز پروگرام ''خبردار''کے میزبان آفتاب اقبال اور اصغر ندیم سید حصہ لیں گے ۔ پانچ بجے ''تاریخ ۔ثقافت اور تہذیبی ورثہ ''کے عنوان سے ڈاکٹر عارفہ سید ، ڈاکٹر مبارک علی سے گفتگو کریںگی ۔

6بجے شام ''عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین '' کے عنوان سے تہمینہ درانی اظہارخیال کریں گی ۔ 7بجے شام ''وراثتوں کے امین'' کے عنوان سے ہونیوالی گفتگو میں عرفان کھوسٹ ، سرمد سلطان کھوسٹ اور نورالحسن حصہ لیں گے ۔ اہلیان فیصل آباد کے لیے دونوں دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دعوت نامے فرسٹ اسٹیپ اسکول ایسٹ کنال روڈ نزد کشمیر برج پر دستاب ہیں مزید رہنمائی کے لیے فون نمبر 0321-8484666پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں