مسجد نبویؐ کی لائبریری میں ڈیڑھ لاکھ تاریخی کتب موجود
لائبریری 600 قلمی اور مطبوعہ قرآنی نسخوں سے مزین ،انتظام حرمین کے نگران ادارے کے پاس ہے
مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں قائم لائبریری میں سالانہ 5 لاکھ زائرین اور طلباء مطالعے کا شوق لیے مسجد نبوی کی لائبریری میں آتے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبوی سے متصل مکتبے کے لائبریرین کا کہنا تھا کہ اس لائبریری کا سارا انتظام وانصرام حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے پاس ہے۔ لائبریری میں 580 ھجری کے دور کی کتب اور قرآن پاک کے 600 قلمی ومطبوعہ قدیم اورجدید نسخے موجود ہیں۔اس لائبریری کا باقاعدہ قیام شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں 1352ھ میں ہوا۔ لائبریری تک براہ راست رسائی کیلیے برقی زینوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے برقی سیڑھی نمبر 10 مختص ہے۔ لائبریری قریباً744 مربع میٹر پر پھیلی ہے۔ ایک گھنٹے میں اوسطا تین سو افراد لائبریری میں موجود ہوتے ہیں۔
تعطیلات کے ایام کے علاوہ لائبریری صبح8 سے رات 10 بجے تک مسلسل 14 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ زائرین کو موسم کے اعتبار سے گرم اور سرد ماحول کی سہولیات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔ زمزم، تولیے، کرسیاں، لیپ ٹاپ اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولتیں بھی لائبریری کا حصہ ہیں۔
لائبریری میں کتب کے لیے466 الماریاں ہیں جن میں 1 لاکھ 60 ہزار کتب موجود ہیں۔ لائبریری میں تین مختلف رنگوں کی وردیوں میں 38 ملازمین کام کرتے ہیں اوریہاںتقریباً21 زبانوں کی کتب موجود ہیں۔ ان میںعربی کے علاوہ اردو، انگریزی، فرانسیسی، ترکش، فارسی اور جرمن زبانیں خاص طور پر شامل ہیں۔ معذور افراد کیلیے بریل قرآن پاک کے نسخے موجود ہیں۔