عمرہ ویزے پر اضافی فیس زائرین کی تعداد میں کمی

سعودی حکومت نے دوسری بار عمرے کے لیے 2ہزار ریال فیس عائد کی ہے

پاکستانی ویزوں میں بھی کمی ہوئی، سعودی حکومت نظر ثانی کرے، علما فوٹو: فائل

سعودی حکومت کی جانب سے حج و عمرے کے ویزے پر 2 ہزار ریال فیس عائد کیے جانے کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے۔


پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد میں بھی قدرے کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود ماہ ربیع الاول میں عمرہ کی ادائیگی کے خواہش مند ایک لاکھ سے زائد زائرین کے ویزے لگ چکے ہیں۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق 2 اکتوبر کے بعد سعودی عرب میں حج یا عمرہ کی غرض سے دوسری بار داخلے کیلیے2 ہزار ریال فیس ادا کرنی ہے۔ سعودی حکومت کے اس اعلان کے بعدآئندہ سال حج اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔

دریں اثنا مجلس درس پاکستان کے چیئرمین الحاج محمد سعید صابری، مفتی خرم اقبال رحمانی، مفتی اطہرمیاں القادری، مولانا فیض رسول شاہ و دیگر علمائے کرام نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک سے زائد بار حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں سے2ہزار فیس وصول نہ کرے۔
Load Next Story