موصل میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت40 لاشیں برآمد

بیشتر لاشیں فوج اور پولیس اہلکاروں کی ہیں جنھیں داعشی جنگجوؤں نے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد دبا دیا تھا، حکام

اجتماعی قبر کا سراغ اس وقت ملا جب فوج کو ایک جگہ شہریوں کے کپڑے، جوتے اور ہڈیاں دکھائی دیں، لاشیں زیادہ پرانی نہیں

ISLAMABAD:
عراقی فوج نے موصل میں د اعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس سے 40 افرا دکی لاشیں ملی ہیں۔


فورسزنے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران انکشاف کیا کہ داعشی جنگجوؤں نے درجنوں افراد کو قتل کرکے ایک اجتماعی قبر میں دفن کر رکھا ہے۔ تلاشی کے دوران اجتماعی قبر کا سراغ اس وقت ملا جب فوج کو ایک جگہ شہریوں کے کپڑے، جوتے اور ہڈیاں دکھائی دیں، جب متعلعہ جگہ پر کھدائی کی گئی تو ایک اجتماعی قبر برآمد ہوئی۔ اجتماعی قبر سے نکلنے والی بدبو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ زیادہ پرانی نہیں ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے 40 مقامی باشندوں کی لاشوں کا پتا چلا ہے جب کہ فوج کے ایک عہدیدار یحییٰ جمعہ نے بتایا کہ بیشتر لاشیں عراقی فوج اور پولیس اہلکاروں کی ہیں جنہیں اجتماعی طور پر داعشی جنگجوؤں نے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد یہاں دبا دیا تھا۔
Load Next Story