
ایكسپو سینٹر كراچی میں چار روز تك جاری رہنے والی نمائش اور سیمینار میں صدر مملكت ممنون حسین سمیت تینوں مسلح افواج كے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف كمیٹی، وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزراءشركت كریں گے۔ نمائش كی تمام ترتیاریاں مكمل كرلی گئی ہیں۔ نمائش میں 43 ممالك كے 90 وفود شركت كررہے ہیں اور ان میں سے 30 مندوبین اعلیٰ سطح كے ہیں جن كی سربراہی ان ملكوں كے وزیر دفاع، ڈیفنس سیكریٹریز، چیف ڈیفنس اسٹاف یا حاضر چیفس خود كریں گے، مجموعی طور پر 261 غیر ملكی اور 157 پاكستانی كمپنیاں شریك ہوں گی جب كہ 34 ممالك كی 418 كمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات پیش كریں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے موقع پر گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی عیادت بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں کراچی آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ وہ وفاقی حکومت کے تعاون سے بننے والے گرین لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔