ایل اوسی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 6 بھارتی فوجی ہلاک آئی ایس پی آر

بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے، ترجمان پاک فوج

بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

NEW DELHI:
بھارتی جنگی جنون میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 6 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جند روٹ، کیرالہ اور بڑوہہ سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوئے جن کی شناخت الطاف، نازیہ کوثر، عتیق اور تصور کے ناموں سے ہوئی۔




آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کا درخواست

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 2 سے 3 ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلسہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فوجی اور شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x52vvwr

 
Load Next Story