ملک بھر میں ابر رحمت نہ برسنے سے موسمی بیماریوں میں اضافہ

گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران بارشیں نہ ہونے کے باعث گندم کی فصلیں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 21, 2016
رواں اورآئندہ ماہ بھی مارشیں معمول سے کم ہی ہونے کا امکان اور میدانی علاقوں میں بدستور خشک سالی رہے گی، ڈاکٹرحنیف : فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کم بارشوں کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور موسمی پھیل رہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارشیں نہ ہونے کے باعث ملک بھر کے عوام کو بیماریوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بارشیں نہ ہونے کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں فضائی آلودگی پھیل گئی ہے اور موسمی بیماریوں میں شدید اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران بارشیں نہ ہونے کے باعث گندم کی فصلیں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں۔

ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ رواں اور آئندہ ماہ بھی مارشیں معمول سے کم ہی ہونے کا امکان ہےجبکہ میدانی علاقوں میں بدستور خشک سالی رہے گی ، تاہم اسی ہفتے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارشیں اور ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل بنتے رہیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں