کویت کا امریکا سے 28 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ

کویت امریکا سے 5 ارب ڈالر کے 28 ایف 18 طیارے خریدے گا، وزیر دفاع شیخ خالد الجراح


ویب ڈیسک November 21, 2016
کویتی وزیراعظم کی امریکا سے 40 ایف 18 لڑاکا طیارے خریدنے کی تردید. فوٹو: فائل

کویت نے امریکا سے 5 ارب ڈالر کے 28 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شیخ خالد الجراح کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا امریکا کے ساتھ 5 ارب ڈالرز کے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے کے تحت کویت امریکا سے 28 ایف 18 لڑاکا طیارے خریدے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور کویت کے درمیان طے پانے والا معاہدہ یکدم نہیں ہوا بلکہ ایک طویل مذاکراتی عمل کے بعد یہ معاہدہ عمل میں آیا ہے۔

دوسری جانب کویتی وزیر دفاع نے ان رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے کہ امریکا نے کویت کو 10 ارب 10 کروڑ ڈالرز مالیت کے 40 ایف 18 جیٹ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں