
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ٹریفک سگنل پر گاڑی آکر رکی تو موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے کار سوار کو لوٹ لیا، ٹریفک سگنل بند ہونے کے باعث ڈاکو لوٹ مار کرتے رہے اور کسی نے بھی مداخلت نہیں کی جب کہ قریب میں پولیس کی چوکی اور دیگر سیکیورٹی اہلکار موجود تھے لیکن کوئی بھی بچاؤ کے لیے نہیں پہنچا۔
میڈیا میں واقعے کی وڈیو نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ ڈی آئی جی آپريشن نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔