پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا سربراہ پاک فوج

پاک فوج کے جوان لگن اور قربانی سے فوج کی شجاعت، خدمت اور قربانی کی عظیم روایات کو برقرار رکھیں، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک November 21, 2016
دنیا کی عظیم اور بہترین فوج کی کمان کرنے پر فخر ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف: فوٹو : فائل

KARACHI: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کی عظیم اور بہترین فوج کی کمان کرنے پر مجھے فخر ہے جب کہ پاکستان کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جراٗت نہیں کرسکتا۔

[poll id="1266"]

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور گیریژن میں پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کی عظیم اور بہترین فوج کی سپہ سالاری پر فخر ہے، ہم کسی بھی چیلنج کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہیں، پاکستان کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جراٗت نہیں کرسکتا۔ پاک فوج کے جوان لگن اور قربانی سے فوج کی شجاعت، عوام کی خدمت اور قربانی کی عظیم روایات کو برقرار رکھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی دوروں کا آغاز کردیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی بہترین ، بہادر اور دلیر قوم ہے، عوام نے ہمیشہ منفی حالات میں صبر سے کام لیا ، ملک میں امن و استحکام کا قیام آسان کام نہیں تھا لیکن پاک فوج کے جوانوں اور بہادر عوام کی قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم سے بھرپور کامیابیاں حاصل کیں، آپریشن ضرب عضب نےقوم میں عظیم امید اورسمت کا تعین کیا اور اس سے پاکستان مزید محفوظ اور مستحکم ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں