کابل میں شہدائے کربلا کے چہلم کے دوران مسجد میں دھماکا 27 افراد جاں بحق

خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھس کر عین اس جگہ خود کو اڑایا جہاں مجلس عزا جاری تھی


ویب ڈیسک November 21, 2016
زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فوٹو ؛ رائٹرز

KARACHI: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک مسجد میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ ماتمی مجلس کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی مجلس میں شریک تھے۔ دھماکےکےنتیجے میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

کابل کے سینئیر پولیس اہلکار فریدون عبیدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں بھی کابل میں اسی نوعیت کے دھماکے ہوئے تھے جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |