عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتا الطاف حسین

ایم کیو ایم کے ذمہ داران کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے عدلیہ کی توہین ہوتی ہو یا اس کے تقدس پر کوئی آنچ آتی ہو۔


ویب ڈیسک December 20, 2012
موجودہ صورتحال میں محاذ آرائی کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں، الطاف حسین۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کا دل سے احترام کرتے ہیں اور کسی سے بھی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

کراچی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اور اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک جس صورت حال سے دوچار ہے اس میں محاذ آرائی کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں، ہمیں ملک کا عظیم مفاد پیش نظر رکھنا چاہیے اور پارٹی یا ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے۔

الطاف حسین نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گفتگو میں کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے عدلیہ کی توہین ہوتی ہو یا اس کے تقدس پر کوئی آنچ آتی ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رابطہ کمیٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ 23 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر منہاج القرآن کے جلسے میں شرکت کریں اور اس کی کامیابی کے سلسلے میں مکمل تعاون کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |