مصباح الحق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر ایک میچ کیلیے معطل
مصباح الحق پر میچ فیس کا 40 جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد
قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر ایک ٹیسٹ کے لیے معطل کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک ٹیسٹ کے لیےمعطل کردیا گیا ہے جب کہ ان پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور میچ میں شریک دیگر تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
دوسری جانب مصباح الحق پر پابندی کا اطلاق ہملٹن ٹیسٹ سے ہوگا لیکن قومی کپتان پہلے ہی اپنے سسر کے انتقال کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ ادھورہ چھوڑ کر وطن واپس آگئے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔