آرمی چیف الوداعی دوروں کے آغاز کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

مجھے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سپاہی ہونے پر فخر ہے، واصف ادریس کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک November 21, 2016
مجھے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سپاہی ہونے پر فخر ہے، واصف ادریس کی ٹوئٹ . فوٹو:فائل

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعی دوروں کے آغاز کے بعد سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان کے حق میں عوام اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں جب کہ پاک فوج کے سربراہ کئی گھنٹوں سے پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹریند بنے رہے۔

[poll id="1266"]

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی قیادت میں پاک فوج کو دنیا کی اولین فوج کی صف میں لاکھڑا کیا اوران کی خدمات کی تعریف صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ بین القوامی سطح پر بھی کی جارہی ہے جب کہ اس دوران انہیں مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

آرمی چیف کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ان سے یہ فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں جنرل راحیل شریف سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے لیے بینرز بھی آویزاں ہوئے تاہم مستقل مزاج جنرل راحیل شریف نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے جیسے ہی الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کیا تو ملک بھر میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہوگیا اور اسی دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی عوام نے اپنے سپہ سالار کےحق میں دل کھول کر تعریفی کلمات کہے۔



اسفند یار بھٹانی نے اپنی ٹوئٹ میں جنرل راحیل شریف کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بزرگ انہیں ماتھے پر بوسہ دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس تصویر سے واضح طور پر ظاہر ہورہا ہے کہ آرمی چیف اور عوام میں کیسا رشتہ ہے۔



احتشام احمد نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی سے دہشت گردی کے خاتمے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔

https://twitter.com/sanahunzai/status/800666734751465472

ثناہنزئی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کا سب سے یادگار اقدام احتساب کا وہ عمل رہے گا جو انہوں نے اپنے ادارے سے شروع کرکے دکھایا۔



مظہر محمود کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے نئے آنے والی آرمی چیف کے لیے ایک مثال قائم کی ہے کہ سیاسی ماحول جتنا بھی گرم رہے، ہم نے اپنا کام کرنا ہے۔

https://twitter.com/IqraUsman19/status/800626350168023040

اقرا عثمانی نے جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ ان کا ایک بیان بھی شیئر کیا جس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

https://twitter.com/comely13/status/800625760482590720

جبی خان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی کامیابی کا اصل راز پاک فوج کے ادارے کو سیاست سے دور رکھنا تھا۔



فرخ الاسلام نے اپنی ٹوئٹ میں آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ نے ہمیں سکھایا کہ حالات جتنے بھی مشکل ہوں ہمیں اپنا کام ایمانداری اور محنت سے کرنا چاہیے۔



مریم جمالی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہر محب وطن پاکستانی کے دل میں رہیں گے۔

https://twitter.com/ahsan_razaq1940/status/800621949911109632

احسن رزاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ محبت پانے والے جنرل ہیں جب کہ انہوں نے پاکستان کو امن کی طرف لے جانے پر آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔



واصف ادریس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سپاہی ہوں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں