پاک بھارت تعلقات سے فنکاروں کیلیے آسانی ہوگئی ثمینہ پیرزادہ

آج کا نوجوان بہتر کام کر رہا ہے اس کی سوچ کی سطح بہت بلند ہے۔

نئے لوگوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو ہمیں کسی کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی، ثمینہ پیرزادہ۔ فوٹو : فائل

نامور اداکارہ ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین برف پگھل رہی ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان ویزا پالیسی نرم ہوچکی ہے۔


جس کی وجہ سے فنکاروں کو آنے جانے میں آسانی ہوگئی ہے ۔میں خواب دیکھ رہی ہوں کہ تھوڑے عرصے بعد ائیر پورٹ پر ویزا ملنے لگے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارت سے واپسی پر نمایندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،وہ بھارت میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے گئی ہوئی تھیں ادکارہ ثمینہ پیرذادہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جو بھی آپس کے تحفظات ہیں وہ اپنی جگہ مگر کام کے اعتبار سے ملنا جلنا چاہیے ہمارا کام بھارت میں پسند کیا جاتا ہے لوگ بہت محبت کرتے ہیں فلم فیسٹیول کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ بچوں کے لیے معیاری کام نہیں کیا جا رہا تھا جس کی اشد ضرورت تھی اس کانفرنس کامقصد اس خلا کو پر کرنا ہے۔

جب ہمارے بچے دونوں ممالک کی فلموں میں اکھٹا کام کرینگے تو میں سمجھتی ہوں بہت سے اختلافات ویسے ہی ختم ہوجائیں گے کیونکہ آج کا نوجوان بہتر کام کر رہا ہے اس کی سوچ کی سطح بہت بلند ہے۔ میں نے اپنی فلم میں علی ظفر کو متعارف کروایا آج بھارت میں ان کی بہت دھوم ہے پاکستانی فنکاروں میں بہت ٹیلینٹ ہے صرف ان کو مواقع ملنا چاہیں جو اتنی آسانی سے دیا نہیں جاتا میں سمجھتی ہوں اگر ہمارے ہاں نئے لوگوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو ہمیں کسی کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی بھارت میں یہ چیز دیکھنے میں آئی کہ وہاں فنکاروں کو ہر سطح پر سپورٹ کیا جاتا ہے۔
Load Next Story