بالی ووڈ اداکارہ نشا کوٹھاری کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کردیا

نشا کوٹھاری نے آئٹم سانگ’’چڑھتی جوانی میری چال مستانی‘‘ سے فلم نگری میں قدم رکھا۔


Muhammad Farooq/ November 21, 2016
نشا کوٹھاری نے آئٹم سانگ’’چڑھتی جوانی میری چال مستانی‘‘ سے فلم نگری میں قدم رکھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ نشا کوٹھاری کی موٹاپے کے باعث شخصیت ہی بدل گئی۔



بالی ووڈ اداکارہ نشا کوٹھاری نے آئٹم سانگ''چڑھتی جوانی میری چال مستانی'' سے فلم نگری میں قدم رکھا اور کئی تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ 2005 میں فلم ''جیمز'' سے بالی ووڈ میں فلمی سفر کا آغاز کیا لیکن شہرت عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ''دی کلر'' سے حاصل کی۔



اداکارہ نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ''سرکار''،''شیوا'' اور ''آگ'' شامل ہیں جب کہ اداکارہ فلمی کیرئیر میں بولڈ مناظر عکس بند کرانے کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرپائی ہیں تاہم اداکارہ معروف ہدایتکار و فلمساز رام گوپال ورما کے ساتھ بھی معاشقے کے باعث شہ سرخیوں میں رہی ہیں۔

اس خبر کو پڑھیں: بڑھتی عمر اور بیماری نے اداکارہ منیشا کی شخصیت بدل دی



بالی ووڈ اداکارہ نے 2011 سے فلم نگری سے دوری اختیار کررکھی ہے لیکن مقامی فلم نگری میں کئی فلموں میں نظر آتی ہیں جب کہ اداکارہ نے فلمی تقریبات سے بھی کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے۔



نشا کوٹھاری نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا اور اداکارہ کو موٹاپے کے باعث پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری کو پہچاننا اب آسان نہیں



اداکارہ کی موٹاپے والی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے ان کے موٹاپے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کئی مداحوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ بھی موٹاپے کو قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں