پریانکا فلم ’’ برفی‘‘ میں عمدہ پرفارمنس پر بہترین اداکارہ منتخب

پریانکا نے نے ایک ذہنی پسماندہ لڑکی کا کردار اس طرح ادا کیا کہ اس پر اصل کا گمان ہونے لگا ۔


Net News December 20, 2012
پریانکا چوپڑا کو برفی میں لاجوابایکٹنگ کے باعث بہترین اداکارہ منتخب کیا گیا۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: بالی وڈ کی بہترین اداکارہ کے طور پر دیپکا پڈوکون برائے کاک ٹیل ودیا بالن کہانی پریانکا چوپڑا برفی سری دیوی برائے انگلش ونگلش اورکیرینہ کپور ہیروئن کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔

لیکن پاپولر ووٹ اور کریٹک نکتہ نظر سے پریانکا چوپڑا کو ان کی برفی میں لاجواب کردار میں بہترین ہیروئن منتخب کیا گیا ہے اس کردار کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ یہ کوئی گلیمرس رول نہیں تھا بلکہ اس میں انھوں نے ایک ذہنی پسماندہ لڑکی کا کردار اس طرح ادا کیا کہ اس پر اصل کا گمان ہونے لگا نقادوں کا کہنا ہے کہ ان کی کردار نگاری اس قدر حقیقی لگتی تھی کہ معلوم ہوتا تھا کہ وہ ایکٹنگ نہیں کررہی ہیں بلکہ حقیقت میں وہ ہیں ہی ایسی یوں محسوس ہوا کہ یہ پیگی چوپ نہیں ہیں بلکہ جھلمل ہیں وہ برفی میں ان کا نام تھا علاوہ ازیں ایوارڈ جیوری نے سری دیوی کو انگلش ونگلش میں اداکاری پر خصوصی طور پر تعریفی کلمات کہے جنہوں نے 15سال کے وقفے کے بعد بھی اداکاری میں کمال کر کے دکھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں