پاناما لیکس پر جمہوری احتساب چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری

سابق صدرآصف زرداری نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک November 21, 2016
سابق صدرآصف زرداری نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاناما لیکس پر 4 مطالبات ہیں ہم جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہوئے ہیں۔ عمران خان سے متعلق صحافی کےسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں چاچا پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا نہ چاہتا ہوں پر آپ لوگ پھنسوانا چاہتے ہیں لیکن پہلا سوال یہ آتا ہے کہ اس ملک میں بڑے ایشوز ہیں اورہمارے پاناما لیکس پر 4 مطالبات ہیں ہم جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ ضرور واپس آئیں گے لیکن کب آئیں گے یہ نہیں بتا سکتے۔ آرمی چیف کی الوداعی ملا قاتوں سے متعلق سوال پر چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں