ایک مالٹا روزانہ رکھے طویل عرصے تک جوان اورتوانا

مالٹے میں وٹامنز سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جس سے چہرے پر قدرتی نکھار اور صحت بہتر ہوتی ہے ۔


APP December 20, 2012
مالٹے میں وٹامن بی 6 اور میگنیشیم پایا جاتا ہے. فوٹو : فائل

ایک مالٹا روزانہ کھانے سے انسان طویل عرصے تک جوان اور توانا رہ سکتا ہے۔

یہ بات امریکی ماہرین نے ایک تحقیق کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مالٹا جو مختلف کھانوں کی تراکیب میں استعمال ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے۔

3

اس میں تکسید کش مواد کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے جس سے چہرے پر کیل مہاسے اور چھائیاں نہیں ہوتیں چہرہ شفاف اور تروتازہ دکھائی دیتا ہے روزانہ ایک مالٹا کھانے کو اگر معمول بنا دیا جائے تو اس سے50 سال میں بھی جوان دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ماہرین کے مطابق مالٹے میں وٹامن بی 6 اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جس سے ہیمو گلوبن کی نشونما میں مدد ملتی ہے اس سے بلڈپریشر نارمل رہتا ہے۔ مالٹے میں وٹامنز سی بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جس سے چہرے پر قدرتی نکھار اور صحت بہتر ہوتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔